Featured Post
کیا حمل ٹیسٹ کے بعد عدّت کی ضرورت نہیں؟
- Get link
- X
- Other Apps
کیا حمل ٹیسٹ کے بعد عدّت کی ضرورت نہیں؟
کیا حمل ٹیسٹ کے بعد عدّت کی ضرورت نہیں؟
از قلم ساجد محمود انصاری
جاوید احمد غامدی صاحب کی رائے ہے کہ اگر حمل ٹیسٹ سے ثابت ہوجائے کہ خاتون حمل سے نہیں ہے تو اسے عدّت گزارنے کی ضرورت نہیں ہے۔(المورد) غامدی صاحب کی یہ رائے قرآن و سنت اور اجماعِ امت کے خلاف ہونے کی وجہ سے مردود ہے۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
وَ الْمُطَلَّقٰتُ یَتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِهِنَّ ثَلٰثَةَ قُرُوْٓءٍؕ-وَ لَا یَحِلُّ لَهُنَّ اَنْ یَّكْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللّٰهُ فِیْۤ اَرْحَامِهِنَّ اِنْ كُنَّ یُؤْمِنَّ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِؕ-وَ بُعُوْلَتُهُنَّ اَحَقُّ بِرَدِّهِنَّ فِیْ ذٰلِكَ اِنْ اَرَادُوْۤا اِصْلَاحًاؕ-وَ لَهُنَّ مِثْلُ الَّذِیْ عَلَیْهِنَّ بِالْمَعْرُوْفِ۪-وَ لِلرِّجَالِ عَلَیْهِنَّ دَرَجَةٌؕ-وَ اللّٰهُ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ
(سورۃ البقرہ:228)
ترجمہ: اور طلاق یافتہ خواتین اپنی جانوں کو(نکاح سے) روکے رہیں تین حیض تک اور انہیں حلال نہیں کہ چھپائیں وہ جو اللہ نے ان کے پیٹ میں پیدا کیا، اگر اللہ اور قیامت پر ایمان رکھتی ہیں اور ان کے شوہروں کو اس مدت کے اندر ان کے پھیر لینے کا حق پہنچتا ہے اگر ملاپ چاہیں اور عورتوں کا بھی حق ایسا ہی ہے جیسا ان پر ہے شرع کے موافق اور مردوں کو اس معاملے میں ان پر فضیلت ہے اور اللہ غالب حکمت والا ہے۔
نیز فرمایا:
وَ الّٰٓـِٔىۡ یَئِسۡنَ مِنَ الۡمَحِیۡضِ مِنۡ نِّسَآئِکُمۡ اِنِ ارۡتَبۡتُمۡ فَعِدَّتُہُنَّ ثَلٰثَۃُ اَشۡہُرٍ ۙ وَّ الّٰٓـِٔىۡ لَمۡ یَحِضۡنَ ؕ وَ اُولَاتُ الۡاَحۡمَالِ اَجَلُہُنَّ اَنۡ یَّضَعۡنَ حَمۡلَہُنَّ ؕ وَ مَنۡ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجۡعَلۡ لَّہٗ مِنۡ اَمۡرِہٖ یُسۡرًا
(سورۃ الطلاق: 4)
تمہاری عورتوں میں سے جو عورتیں حیض سے نا امید ہوگئی ہوں ، اگر تمہیں شبہ ہو تو ان کی عدت تین مہینے ہے اور ان کی بھی جنہیں حیض آنا شروع نہ ہوا ہو اور حاملہ عورتوں کی عدت ان کےوضع حمل ہے اور جو شخص اللہ تعالٰی سے ڈرے گا اللہ اس کے ( ہر ) کام میں آسانی کر دے گا ۔
قرآن و سنت میں عدت کے احکام میں متعدد حکمتیں ہیں۔بے شک اِستَبرا رَحم یعنی حمل نہ ہونے کی تصدیق بھی ان حکمتوں میں شامل ہے مگر تنہا استبرا رحم عدت کے مقاصد میں شامل نہیں بلکہ اس کے اور بھی بہت سے مقاصد ہیں۔
واضح رہے کہ زمانہ ٔ قدیم میں بھی حمل ٹیسٹ کے کئی طریقے رائج تھے، جن سے حکما حمل ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق کرسکتے تھے۔مگر یہ طریقے قطعی نہیں تھے۔ میڈیکل سائنس کی ترقی کے باوجود آج بھی بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ حمل ٹیسٹ مثبت ہونے کے باوجود بچے کی پیدائش نہیں ہوتی اور اس کے برعکس بھی ہوجاتا ہے کہ حمل ٹیسٹ منفی ہونے کے باوجود حمل ٹھہر جاتا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ آج بھی حمل کی تصدیق کے ذرائع حتمی نہیں ہیں۔ان میں غلطی کا امکان بہر کیف موجود رہتا ہے۔
جیسا کہ پہلے کہا گیا کہ عدت کے متعدد مقاصد ہیں، جن میں سے چیدہ چیدہ مقاصد درج ذیل ہیں:
1۔ جس طلاق یافتہ عورت کا حمل واضح نہ ہوا ہو اس کی عدت تین حیض مقرر کی گئی ہے، گویا جس عورت کو تین بار مسلسل حیض آگیا اس کے بارے میں قطعیت کے ساتھ معلوم ہوجاتا ہے کہ وہ حاملہ نہیں ہے۔ یہ مدت نہ صرف حمل ہونے یا نہ ہونے کی قطعی تصدیق کردیتی ہے بلکہ شریعت اس مدت کو میاں بیوی کے درمیان رنجشوں کے رفع ہونے کا موقعہ قرار دے کر شوہر کو اس مدت کے اند راندر رجوع کرنے کا اختیار بھی دیتی ہے۔
اگر خاتون حمل ٹیسٹ کراکے کہے کہ مجھے عدت کی ضرورت نہیں ہے تو شریعت اس کے اس دعوے کو تسلیم نہیں کرتی، کیوں کہ اس سے خاوند کا حقِ رجوع متأثر ہوتا ہے۔
2۔ جس خاتون کا شوہر فوت ہوجائے اس کی عدت چار مہینہ دس دن مقرر کی گئی ہے، صاف معلوم ہوتا ہے کہ رجوع کی صورت موجود نہ ہونے کے باوجود طلاق یافتہ عورت کی عدت کے مقابلے میں بیوہ کی عدت ایک ماہ دس دن زیادہ رکھنے میں شریعت کا کوئی خاص مقصد ہے۔اس کو یونہی نظر انداز کردینا اہلِ ایمان کا شیوہ نہیں ہے۔جدید سائنسی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ شوہر کی وفات کے صدمے سے جو اسٹریس ہارمون پیدا ہوتے ہیں وہ بیوہ کی ذہنی صحت کو شدید متأثر کرتے ہیں۔ ایک اسٹریس ہارمون کارٹیسول کی خون میں مقداراس صدمے کے کئی ماہ تک نارمل سےبلند رہتی ہے، جس کے اثرات ختم ہونے میں چار سے پانچ ماہ اوسطاً لگ جاتے ہیں۔ حتیٰ کہ بعض خواتین میں یہ مدت اس سے بھی زیادہ طویل ہوسکتی ہے۔سائنسی تحقیق بتلاتی ہے کہ ایسے صدمے کے دوران ان ہارمونز کے اثرات سے محفوظ رہنے کا کوئی طبعی طریقہ موجود نہیں سوائے اس کے کہ روحانی سکون دینے والے اعمال میں وقت گزارا جائے۔ (ویری ویل مائنڈ)
3۔ دورانِ حمل خواتین مسلسل ذہنی دباؤ کا شکار رہتی ہیں، جس کی وجہ کارٹی سول اور ایڈرینالین ہارمونز کی زیادتی ہے۔ تاہم اگر خدانخواستہ اس دوران انہیں طلاق یا شوہر کی وفات کا صدمہ پہنچ جائےتو ان کی مصیبت دوگنا ہوجاتی ہے۔ اسی لیے حاملہ عورت کی عدت شریعت نے سب سے زیادہ طویل رکھی ہے۔ یعنی اگر حمل کے آغاز میں طلاق یا شوہر کی وفات کا صدمہ لاحق ہوجائے تو اس کی عدت بچے کی پیدائش پر پوری ہوتی ہے جس میں عموماً آٹھ نو ماہ لگ جاتےہیں۔اس میں حکمت یہی ہے کہ بچے کی پیدائش تک کارٹی سول کی مقدار خون میں نارمل نہیں ہوپاتی۔واللہ اعلم
پس ثابت ہوا کہ عدت کا مقصد صرف حمل ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق کرنا نہیں ہے بلکہ اس کے متعدد مقاصد ہیں جن میں سے بعض ہم جان چکے ہیں اور بعض اللہ تعالیٰ کے علم میں ہیں۔ لہٰذا یہ رائے کہ حمل ٹیسٹ سے حمل نہ ہونے کی تصدیق کے بعد عدت کی ضرورت نہیں ہے، قرآن و سنت اور اجماعِ امت کے خلاف ہونے کی وجہ سے مردود ہے۔
- Get link
- X
- Other Apps
Categories of Topics
Categories of Topics
- Anthropomorphism
- Aqidah
- Arabian Peninsula
- Arabic Language
- Arabs
- Archaeology
- Artificial Intelligence
- Asia
- Astronomy
- Atheism
- Australia
- Bangladesh
- Barzakh
- Big Bang Theory
- Biography
- Biology
- Black Hole
- Budhism
- cardiac health
- Catholic Church
- Charity
- Chemistry
- China
- Christianity
- Civil Law
- Climate Change
- Continents
- Cosmology
- Criminal Law
- Crypto-Politics
- Cryptocurrency
- CSS
- CSS Essays
- CSS Exams
- Current Account Deficit
- Current Affairs
- Cyber
- Dajjal
- Daleel at-Talib
- Dan Gibson’s Theory
- Dark Energy
- Deepfake technology
- Deforestation
- Deism
- digital firewall
- Distinctive Aspects of Islam
- Divine Remembrance
- Dragons and Dinosaurs
- Earthquakes
- Eclipse
- Ecology
- Economy
- Education
- Egypt
- Eid-ul-Fitr
- Elon Musk
- Emotional Intelligence
- Energy
- Energy Crisis
- Environment
- Eschatology
- Esfahan
- Europe
- Evolution
- Evolution of Stars
- Family Law
- Fasting
- Feminism
- Fiqh
- Food Law
- Funerals
- Galaxy
- Gaza
- General Knowledge
- Genes
- Genetics
- Genital Worship
- Genocide Convention
- Geography
- Geology
- Geopolitics
- Global Affairs
- Global Crisis
- Global Warming
- Globalization
- Golden Bird
- Gravity
- Hadith
- Hajj
- Hajj Rituals
- Halal and Haram
- Halal Food
- Hanafi
- Hanbali
- Hanbali Aqidah
- Hanbali Madhab
- Hashimi Fiqh
- Hayy ibn Yaqzan
- health
- Heer Ranjha
- Highest Mountains
- Hijab
- Hindu Mythology
- History
- Holography
- Holy Scriptures
- Homosexuality
- Human
- Human Rights
- Ibn Sina’
- Ibn Taymiyyah
- Imam Ahmad bin Hanbal R.A
- Imam Al-Mahdi
- Imam Ali
- Impact on Society
- India
- Indonesia
- International Affairs
- International Law
- International Relations
- Iran
- Iran's Economy
- Islam
- Islamic Beliefs
- Islamic Civilization
- Islamic eschatology
- Islamic Festivals
- Islamic Golden Age
- Islamic History
- Islamic Laws
- islamic medicine
- Islamic Rituals
- Islamic Social System
- Islamic values
- Islamic worship
- Islamophobia
- Jesus
- Jewish eschatology
- Kabbalah
- Karbala
- Kings of Egypt
- Languages
- Largest Deserts
- Largest Lakes
- Leadership Skills
- LGBT Pride
- Lithium
- litrature
- Longest Rivers
- Lunar Cataclysm
- Makkah
- Maliki
- Mathematical Cartography
- Mathematics
- Microplastic
- Milky Way
- Modern World
- Music
- Muslim Cosmology
- Muslim History
- Muslim Parenting
- Muslim Ummah
- Mysterious sagas
- Neuralink
- Neurochemistry
- Neurology
- Neuroscience
- North America
- Oceans
- Organic Evolution
- PAF
- Pakistan
- Pakistan Affairs
- Pakistan’s Constitution
- Palestine
- Pedagogy
- Petroleum Warehouses
- Philosophy
- Phsycology
- Physics
- Political Science
- Politics
- Populism
- Pornography
- Poverty
- Pragmatic Theory of Truth
- Prophet Adam
- Prophet Ibrahim
- Prophet Muhammad (PBUH)
- Prophet Yousuf (AS)
- Prophethood
- Psychology
- Public Administration
- Punjab Government
- Quantum Computing
- Quantum Physics
- Qur'an
- Quran
- Rape
- Red Heifer
- Robointelligence
- Salah
- Saudi Arabia
- Sawm
- Science
- Seerah
- Seismology
- Self-Purification
- Shafi'ee
- Shariah
- Shaytan
- slamic morality
- Slavery
- Smoking
- Social Media
- Solar Eclipse
- Solar System
- South America
- Space
- Space Solar
- Spiritual Impact of Hajj
- Spiritual Impacts
- Sunnah
- SWOT Analysis
- Tafsir
- Taghut
- Tawhid
- Tazkiyah
- Technology
- Technonlogy
- Terrorism
- testing
- The Earth
- The Gays of Gomorrah
- The Hebrew Hajirah
- The James Webb Space Telescope
- The Messiah
- The solar cycle
- The Structure of Ka’abah
- The Sun
- The Universe
- Time Travelling
- Trading
- Transparency International (TI)
- Travelling
- Truth
- Tsunami
- Turkestan
- Turkey
- U.S.-Saudi petrodollar pact
- Umrah
- Unemployment
- United Nations Organization
- Universal Hijri Calendar
- Urdu
- Volcanic erruption
- Wahhabism
- War
- Waris Shah
- Waterfalls
- Weather Forecasting
- West
- Wildlife
- Wisdom
- Ya’juj and Ma’juj
- Zakat
- Zakat al-Fitr
- Zamzam Well
- Zionism