Featured Post
کیا محمد بن قاسمؒ کی فتوحات ِہند محض افسانہ ہیں؟
- Get link
- X
- Other Apps
کیا محمد بن قاسمؒ کی فتوحات ِہند محض افسانہ ہیں؟
کیا محمد بن قاسمؒ کی فتوحات ِہندمحض افسانہ ہیں؟
از قلم ساجد محمود انصاری
اسلامی جمہوریہ پاکستان اپنے باشنوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے جس پر ہم اس کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔ تاہم پاکستان کے دشمن نظریۂ پاکستان کو غلط ثابت کرنے کے لیے تحریکِ پاکستان کے زمانے سے ہی برسرِ پیکار ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح مرحوم نے صحیح فرمایا تھا کہ پاکستان کی بنیاد تو اسی دن پڑگئی تھی جب محمد بن قاسم ؒجیسے عظیم مجاہد نے سندھ فتح کرکے یہاں اسلامی ریاست کی بنیاد رکھی تھی ۔
دشمنانِ پاکستان یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ مطالعۂ پاکستان محض جھوٹ کا پلندہ ہے اور یہ تصور کہ نظریۂ پاکستان کی ابتدا محمد بن قاسم ؒ کی فتح ہند سے ہوئی تھی ایک خود ساختہ افسانہ ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ جان لیجیے کہ دشمنانِ اسلام کا مقصد نوجوانوں کے قلب و ذہن میں ان کی حقیقی تاریخ کے بارے میں شکوک وشبہات پیدا کرنااور انہیں پاکستان کے وجود سے ہی بد ظن کرنا ہے۔
دشمنان پاکستان یہ بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ محمد بن قاسم ؒ کے سندھ پر حملے اور فتوحات کے قصے محض من گھڑت ہیں اور چچ نامو(چچ نامے) سے پہلے ان فتوحات کا کسی کتاب میں ذکر نہیں ہے۔ چچ نامو قاضی محمد اسماعیل بن علی کی تالیف تاریخ الھند والسند کا سندھی زبان میں ترجمہ ہے جو تیرھویں صدی میں علی بن حامد کوفی نے تحریر کیا۔
باور کرلیجیے کہ محمد بن قاسم ؒ کی فتوحات ہند کی تفصیلات تاریخ کی بہت سی قدیم عربی کتب میں درج ہیں جن میں مشہور مسلم مؤرخ اور جغرافیہ دان احمد بن یحیٰ البلاذری کی کتاب فتوح البلدان سرِ فہرست ہے۔ البلاذری کا سنِ وفات 279 ہجری (892 عیسوی) ہے۔ یہ کتاب مسلم فتوحات کی ایک عظیم داستان ہے، جس میں ابتدائے اسلام سے فتوحات ہند تک کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔
فتوحاتِ ہند کی ابتدا سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے زمانے سے ہوا ۔ اس زمانے میں کراچی شہر آباد نہیں ہوا تھا تاہم اس کے مشرق میں سندھ کی ایک بہت بڑی بندرگاہ تھی جو دیبل کے نام سے مشہور تھی۔ یاد رہے کہ ہند و سندھ کے باشندے مشرکین مکہ کی طرح بت پرست تھے۔چنانچہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے دیبل پر حملے کے لیے پہلا لشکر روانہ فرمایا، تاہم اس لشکر کو کامیابی حاصل نہ ہوئی۔ سیدنا علی بن ابی طالب علیہ السلام نے اپنے زمانہ خلافت میں سن 88 ہجری میں ایک لشکرحارث بن مُرہ العبدی کی قیادت میں ایک لشکر سند ھ پر حملے کے لیے بھیجا۔ اس زمانے میں سندھ کی حدود مکران تک پھیلی ہوئی تھیں۔اس لشکر نے مکران کے مغرب میں واقع قیقان نامی شہر فتح کیا اور یہاں مسلم حکومت کی داغ بیل ڈالی۔
امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے دورِ حکومت میں مکران فتح ہوا۔ ولید بن عبدالملک نے اپنے زمانہ حکومت میں حجاج بن یوسف کو عراق اور بحرین کا والی (گورنر) مقرر کیا تو ہند کے مفتوحہ علاقے بھی اس کی نگرانی میں دے دیے گئے۔انہی دنوں میں عرب تاجروں کا ایک بحری جہاز پرسندھ کے ہندو راجہ داہر کے ہرکاروں نے قبضہ کرلیا اور عرب تاجروں اور ان کے اہل خانہ کو قیدی بنالیا۔تب ایک قیدی خاتون کسی طریقے سے حجاج تک اپنی فریاد پہنچانے میں کامیاب ہوگئی۔ حجاج نے راجہ داہر کو یہ مسلم قیدی چھوڑنے کے لیے اپنا پیغام بھیجا مگر راجہ داہر نے اس کی طرف التفات نہ کیا۔ تب حجاج نے محمد بن قاسم ؒ کو راجہ داہر کی سرکوبی کے لیے سندھ بھیجا۔محمد بن قاسم نے پہلے مکران میں قیام کیا اور وہاں سے مزید فوجی دستے لے کر دیبل کے راستے سندھ پر حملہ آور ہوا۔ محمد بن قاسم سندھ کو فتح کرکے پنجاب کے شہر ملتان تک پہنچ گیا۔یوں سندھ کے شہر مکران سے شروع ہونے والی مسلم ریاست کی حدود ملتان تک وسیع ہوگئیں۔
احمد بن یحیٰ البلاذری نے محمد بن قاسم ؒ کی فتوحات ہند کی تفصیلات بیان کی ہیں جن کا ایک مختصر سا خلاصہ ہم نے یہاں بیان کیا ہے۔ان تفصیلات سے واضح ہے اگرچہ ہندوستان میں مسلم ریاست کی بنیاد تو امام علی علیہ السلام کے زمانہ میں ہی پڑ گئی تھی تاہم محمد بن قاسم ؒ کی فتوحات سے مسلم ریاست کی حدود وسیع ہوئیں اور ہندوستان کے ایک جم غفیر کو مشرف بہ اسلام ہونے کی سعادت حاصل ہوئی۔مگر اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کو یہ فتوحات ہضم نہیں ہوتیں اس لیے وہ ان کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کی ناکام کوشش کرتے رہتے ہیں۔ یہی لوگ پروپیگنڈا کررہے ہیں کہ مطالعۂ پاکستان جھوٹ کا پلنڈہ ہے۔ اللہ انہیں غارت کرے۔ آمین
- Get link
- X
- Other Apps
Categories of Topics
Categories of Topics
- Anthropomorphism
- Aqidah
- Arabian Peninsula
- Arabic Language
- Arabs
- Archaeology
- Artificial Intelligence
- Asia
- Astronomy
- Atheism
- Australia
- Bangladesh
- Barzakh
- Big Bang Theory
- Biography
- Biology
- Black Hole
- Budhism
- cardiac health
- Catholic Church
- Charity
- Chemistry
- China
- Christianity
- Civil Law
- Climate Change
- Continents
- Cosmology
- Criminal Law
- Crypto-Politics
- Cryptocurrency
- CSS
- CSS Essays
- CSS Exams
- Current Account Deficit
- Current Affairs
- Cyber
- Dajjal
- Daleel at-Talib
- Dan Gibson’s Theory
- Dark Energy
- Deepfake technology
- Deforestation
- Deism
- digital firewall
- Distinctive Aspects of Islam
- Divine Remembrance
- Dragons and Dinosaurs
- Earthquakes
- Eclipse
- Ecology
- Economy
- Education
- Egypt
- Eid-ul-Fitr
- Elon Musk
- Emotional Intelligence
- Energy
- Energy Crisis
- Environment
- Eschatology
- Esfahan
- Europe
- Evolution
- Evolution of Stars
- Family Law
- Fasting
- Feminism
- Fiqh
- Food Law
- Funerals
- Galaxy
- Gaza
- General Knowledge
- Genes
- Genetics
- Genital Worship
- Genocide Convention
- Geography
- Geology
- Geopolitics
- Global Affairs
- Global Crisis
- Global Warming
- Globalization
- Golden Bird
- Gravity
- Hadith
- Hajj
- Hajj Rituals
- Halal and Haram
- Halal Food
- Hanafi
- Hanbali
- Hanbali Aqidah
- Hanbali Madhab
- Hashimi Fiqh
- Hayy ibn Yaqzan
- health
- Heer Ranjha
- Highest Mountains
- Hijab
- Hindu Mythology
- History
- Holography
- Holy Scriptures
- Homosexuality
- Human
- Human Rights
- Ibn Sina’
- Ibn Taymiyyah
- Imam Ahmad bin Hanbal R.A
- Imam Al-Mahdi
- Imam Ali
- Impact on Society
- India
- Indonesia
- International Affairs
- International Law
- International Relations
- Iran
- Iran's Economy
- Islam
- Islamic Beliefs
- Islamic Civilization
- Islamic eschatology
- Islamic Festivals
- Islamic Golden Age
- Islamic History
- Islamic Laws
- islamic medicine
- Islamic Rituals
- Islamic Social System
- Islamic values
- Islamic worship
- Islamophobia
- Jesus
- Jewish eschatology
- Kabbalah
- Karbala
- Kings of Egypt
- Languages
- Largest Deserts
- Largest Lakes
- Leadership Skills
- LGBT Pride
- Lithium
- litrature
- Longest Rivers
- Lunar Cataclysm
- Makkah
- Maliki
- Mathematical Cartography
- Mathematics
- Microplastic
- Milky Way
- Modern World
- Music
- Muslim Cosmology
- Muslim History
- Muslim Parenting
- Muslim Ummah
- Mysterious sagas
- Neuralink
- Neurochemistry
- Neurology
- Neuroscience
- North America
- Oceans
- Organic Evolution
- PAF
- Pakistan
- Pakistan Affairs
- Pakistan’s Constitution
- Palestine
- Pedagogy
- Petroleum Warehouses
- Philosophy
- Phsycology
- Physics
- Political Science
- Politics
- Populism
- Pornography
- Poverty
- Pragmatic Theory of Truth
- Prophet Adam
- Prophet Ibrahim
- Prophet Muhammad (PBUH)
- Prophet Yousuf (AS)
- Prophethood
- Psychology
- Public Administration
- Punjab Government
- Quantum Computing
- Quantum Physics
- Qur'an
- Quran
- Rape
- Red Heifer
- Robointelligence
- Salah
- Saudi Arabia
- Sawm
- Science
- Seerah
- Seismology
- Self-Purification
- Shafi'ee
- Shariah
- Shaytan
- slamic morality
- Slavery
- Smoking
- Social Media
- Solar Eclipse
- Solar System
- South America
- Space
- Space Solar
- Spiritual Impact of Hajj
- Spiritual Impacts
- Sunnah
- SWOT Analysis
- Tafsir
- Taghut
- Tawhid
- Tazkiyah
- Technology
- Technonlogy
- Terrorism
- testing
- The Earth
- The Gays of Gomorrah
- The Hebrew Hajirah
- The James Webb Space Telescope
- The Messiah
- The solar cycle
- The Structure of Ka’abah
- The Sun
- The Universe
- Time Travelling
- Trading
- Transparency International (TI)
- Travelling
- Truth
- Tsunami
- Turkestan
- Turkey
- U.S.-Saudi petrodollar pact
- Umrah
- Unemployment
- United Nations Organization
- Universal Hijri Calendar
- Urdu
- Volcanic erruption
- Wahhabism
- War
- Waris Shah
- Waterfalls
- Weather Forecasting
- West
- Wildlife
- Wisdom
- Ya’juj and Ma’juj
- Zakat
- Zakat al-Fitr
- Zamzam Well
- Zionism