Featured Post

The Qur’anic Chronology of Creation

Image
Exploring the Qur’anic Chronology of Creation reveals a profound perspective on how our universe transformed from a single point into the complex world we live in today. While modern science focuses on the "how," the Qur’an describes creation in meaningful stages that highlight the purpose behind the heavens and the earth. This layered journey moves from the initial act of creation to the detailed shaping of the stars, planets, and life, finally culminating in the appearance of human beings. In this article, we break down these stages to show how the Qur’an presents a beautifully coherent and purposeful vision of the universe. 1. Chronology of Creation Allah Almighty says in Surah Fussilat: 9.  قُلْ أَئِنَّكُمْ لَتَكْفُرُونَ بِالَّذِي خَلَقَ الْأَرْضَ فِي يَوْمَيْنِ وَتَجْعَلُونَ لَهُۥ أَندَادًا ۚ ذَٰلِكَ رَبُّ الْعَالَمِينَ 10.  وَجَعَلَ فِيهَا رَوَاسِيَ مِنْ فَوْقِهَا وَبَارَكَ فِيهَا وَقَدَّرَ فِيهَا أَقْوَاتَهَا فِي أَرْبَعَةِ أَيَّامٍ سَوَىٰ لِلسَّائِلِينَ 11.  ثُمَ...

سورۃ البقرۃ :آیات 1 تا 10

سورۃ البقرۃ :آیات 1 تا 10

 سورۃ البقرۃ: آیات 1 تا 10

الم (1) ذَٰلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ ۛ فِيهِ ۛ هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ(2)

الف لام میم۔  اس( قرآن) کے کتاب الٰہی ہونے میں ذرا بھی شک نہیں، اس میں اہلِ تقویٰ کے لیے ہر قسم  کی ہدایت موجود ہے۔

الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ (3)

جو کہ بن دیکھے ایمان لاتے ہیں اور (اوقات و آداب کا لحاظ کرتے ہوئے) نماز قائم کرتے ہیں اور جو رزق ہم نے انہیں عطا فرمایا ہے اس میں سے (اللہ کی راہ میں) خرچ کرتے ہیں۔

وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنزِلَ مِن قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ (4)

جو اس (وحی)پر بھی یقین رکھتے ہیں جو (اے نبی ﷺ) آپ کی طرف نازل کی گئی ہے اور اس (وحی) پر بھی یقین رکھتے ہیں جو آپ سے پہلے (انبیا پر) نازل کی گئی تھی۔اور وہ آخرت (میں مرنے کے بعد زندہ کیے جانے اور حساب)  پر یقین رکھتے ہیں۔

أُولَٰئِكَ عَلَىٰ هُدًى مِّن رَّبِّهِمْ ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ(5)

یہی لوگ اپنے رب کی جانب سے راہ ہدایت پر گامزن ہیں اور یہی لوگ (انجام ِکار ) دائمی فلاح پانے والے ہیں۔

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَأَنذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ (6)

جو لوگ (ڈھٹائی کے ساتھ)  اعلانیہ کفر کرتے ہیں، انہیں اب مزید خبردارکرنا یا نہ کرنا یکساں ہے کیونکہ وہ (اپنی ضد کی وجہ سے) ایمان لانے والے نہیں۔  

خَتَمَ اللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ وَعَلَىٰ سَمْعِهِمْ ۖ وَعَلَىٰ أَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ (7)

اللہ تعالیٰ نے ان کے قلوب اور حق کو سمجھنے کی صلاحیت پر  مہر لگادی ہے، اور ان کی بصارت کے آگے پردہ حائل ہے، اور ان کے لیے بڑا (دردناک) عذاب تیار ہے۔

وَمِنَ النَّاسِ مَن يَقُولُ آمَنَّا بِاللَّهِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَمَا هُم بِمُؤْمِنِينَ (8)

کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں، حال آن کہ وہ سچے مؤمن نہیں ہیں۔

يُخَادِعُونَ اللَّهَ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَمَا يَخْدَعُونَ إِلَّا أَنفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ (9)

اپنے زعم میں وہ اللہ تعالیٰ اور سچے مؤمنین کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں، حقیقتاً وہ اپنے آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں، مگر وہ اس حقیقت کو جان نہیں پاتے۔

فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللَّهُ مَرَضًا  ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُوا يَكْذِبُونَ (10)

ان کے دلوں میں (شبہات کا) مرض سرایت کیے ہوئے ہے، تو اللہ نے ان کے اس مرض کو اور بڑھا دیا ہے۔اور ان کے لیے  ان کے جھوٹ بولنے کے سبب  دردناک عذاب تیار ہے

Categories of Topics

Show more

Popular posts from this blog

Canal Conflict Boosts Water Crisis

Basics of the Muslim Cosmology

The Qur’anic Chronology of Creation

Al-Jazirah: The First Human Settlement

Seven Continents

Robots Redefined: The Evolution Toward Generalized Cognitive Abilities

How to Buy a Robot?

SWOT Analysis