Featured Post
نماز با جماعت کی شرعی حیثیت
- Get link
- X
- Other Apps
نماز با جماعت کی شرعی حیثیت
نماز با جماعت فرض کفایہ ہے،امام مالکؒ، امام شافعی ؒ اور امام ابو حنیفہ ؒ کا یہی مؤقف ہے۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ تعالیٰ کا راجح مسلک یہ ہے کہ نماز باجماعت ہر بالغ، تندرست ،مقیم ، آزاد اور غیر خائف مرد پر فرض ہے۔ خواہ جماعت مسجد میں کرائی جائے یا کسی دوسری جگہ پر۔تاہم جماعت میں شرکت
صحتِ نماز کے لیے شرط نہیں ہے۔[1]
ارشادِ باری تعالیٰ ہے
وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَارْكَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ [2]
نیز فرمایا
وَاِذَا کُنْتَ فِیْھِمْ فَاَقَمْتَ لَھُمُ الصَّلٰوۃَ، فَلْتَقُمْ طَآءِفَۃٌ مِّنْھُمْ مَّعَکَ [3]
اور جب آپ ان میں موجود ہوں تو ان کے لیے صلوٰۃ قائم کیجیے، پس ان کا ایک فریق آپکے ساتھ کھڑا ہوجائے۔
ان آیات سے نماز باجماعت کی فرضیت ظاہر ہوتی ہے تاہم سنتِ متواترہ سے ثابت ہے کہ یہ فرضیت مقید ہے ناں کہ مطلق۔یعنی اگر مسجد کے قرب و جوار میں بسنے والے مرد مسجد میں جماعت کا اہتمام کرلیں تو دوردراز کے لوگوں سے جماعت میں حاضر ہونے کا فرض ساقط ہوجاتا ہے۔واللہ اعلم بالصواب
سیدنا ابوالدردا رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا کہ اگر کسی گاؤں میں تین لوگ بھی موجود ہوں اور وہ اس میں اذان کہتے ہیں نہ نماز باجماعت کا اہتمام کرتے ہیں تو ان پر شیطان مسلط کردیا جاتا ہے۔تم پر جماعت میں حاضر ہونا
لازم ہے کیونکہ اکیلی بھیڑ کو بھیڑیا کھاجاتا ہے۔[4]
سیدنا معاذ بن انس الجہنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا کہ ناشکری اور نفاق یہ ہے کہ آدمی مؤذن کی آواز سنے کہ وہ اسے نماز اور فلاح کی طرف بلا رہا ہےاور وہ پھر بھی اس پر لبیک نہ کہے۔[5]
سیدنا عمرو بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں رسول اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میں ایک نابینا شخص ہوں جس کا گھر مسجد سے قدرے فاصلے پر ہے اور میرا قائد( راستے کی رہنمائی کرنے والا) ہمیشہ میرے ساتھ نہیں ہوتا،تو کیا آپ میرے لیے گھر پر نماز ادا کرنے کی رخصت پاتے ہیں؟نبی ﷺ نے پوچھا کہ کیا تم اذان کی آواز سنتے ہو؟میں نے کہا جی ہاں۔ تب نبی ﷺ نے فرمایا کہ پھر میں تمہارے لیے رخصت نہیں پاتا۔[6]
سیدنا عمرو بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ مسجد کےہمسائے تھے اور گھر پر اذان کی آواز سنتے تھے۔ مگر نبی ﷺ نے ان کے نابینا ہونے کے باوجودانہیں گھر پر نماز ادا کرنے کی رخصت نہیں دی۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسجد کے ہمسایوں پر مسجد میں حاضر ہوکر باجماعت نماز ادا کرنا فرض ہے۔
درج ذیل حدیث ہمارے اس بیان کی تائید کرتی ہے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا کہ مسجد کے ارد گرد رہنے والے مردوں کونماز عشا میں حاضر نہ ہونے سے باز آجانا چاہیے، ورنہ میں ان کے گھروں کو آگ لگا دوں گا۔[7]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا کہ اگر گھروں میں عورتیں اور بچے نہ ہوتے تو میں نماز عشا کے لیے اقامت کہنے کا حکم دیتا اورنوجوانوں کی جماعت سے کہتا کہ جو مرد گھروں پر ہیں انہیں آگ لگادو۔[8]
معلوم ہوا کہ جماعت میں حاضر نہ ہونے کی وجہ سے گھروں کو آگ لگانے کی یہ وعید صرف ان گھروں کے لیے تھی جو مسجد کے دائیں بائیں اور آگے پیچھے واقع تھے۔کیونکہ اگر یہ لوگ بھی جماعت میں حاضر نہ ہوتے تو پھر جماعت کا اہتمام کیسے ممکن ہوتا؟ اس لیے نبی ﷺ نے انہیں اتنی شدّت کے ساتھ جماعت میں حاضر ہونے کی تاکید فرمائی ہے۔
رہے وہ لوگ جو مسجد سے دور رہتے ہیں ان کے لیے بھی مستحب یہی ہے کہ وہ مسجد میں باجماعت نماز ادا کریں۔اور اگر مسجد میں حاضر نہیں ہوسکتے تو گھر پر ہی باجماعت نماز ادا کریں۔
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا کہ باجماعت نماز ادا کرنا اکیلے نماز پڑھنے سے پچیس گنا افضل ہے۔[9]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی ایسا ہی مروی ہے۔[10]
سیدہ عائشہ علیہا السلام سے بھی ایسا ہی مروی ہے۔[11]
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا کہ آدمی کا ایک آدمی کی بجائے دو آدمیوں کےساتھ نماز ادا کرنا زیادہ موجبِ ثواب ہے اور اس سے بھی زیادہ لوگ ہوں تو یہ اللہ تعالیٰ کو زیادہ محبوب ہے۔[12]
سیدنا یزید بن اسود العامری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا کہ اگر تم اپنے گھروں پر فرض نماز پڑھ چکو اورپھر مسجد میں آؤ اوراور وہاں جماعت پالو تو ان کے ساتھ بھی نماز پڑھ لو، ہاں یہ تمہارے لیے نفل ہوجائے گی۔[13]
خواتین کی جماعت میں حاضری
خواتین کا مسجد کی بجائے گھر پر نماز ادا کرنا افضل ہے، تاہم انہیں مسجد میں جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنے کی رخصت ہے اور اگر فتنے کا اندیشہ ہو تو ممنوع ہے۔
ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ علیہا السلام سے مروی ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا کہ خواتین کی بہترین مسجد ان کے گھر کا اندرونی حصہ ہے۔[14]<!- -[endif]–>
سیدنا عبداللہ بن سوید الانصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا ابو حمید الساعدی رضی اللہ عنہ کی والدہ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوکر کہنے لگیں کہ میں آپکے پیچھے نماز ادا کرنا پسند کرتی ہوں، نبی ﷺ نے فرمایا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ میرے پیچھے نماز ادا کرنا پسند کرتی ہیں مگر آپ کی اپنے گھر کے اندرونی حصے میں نماز گھر کی دیوڑھی میں نماز پڑھنے سے بہتر ہے۔آپ کے گھر کی دیوڑھی میں نماز آپ کے ڈیرے میں نماز سے بہتر ہے، آپ کے ڈیرے میں نماز اپنی قوم کی مسجد میں نماز سے بہتر ہے، اپنی قوم کی مسجد میں نماز میری مسجد میں نماز سے بہتر ہے۔[15]
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا کہ اپنی خواتین کو مسجد جانے سے منع مت کرو اگرچہ ان کے گھر ان کے لیے بہتر ہیں۔[16]
ام المؤمنین سیدہ عائشہ علیہا السلام سےمروی ہے کہ اگر نبی ﷺ خواتین کے وہ لچھن دیکھ لیتے جو ہم دیکھتے ہیں تو یقیناً انہیں مسجد میں آنے سے منع فرمادیتے۔[17]
لہٰذا گر خواتین مسجد میں نماز پڑھنا چاہیں تو ان کے لیے پردے کا اہتمام ہونا چاہیے۔
[1] محمد بن علی الشوکانی، نیل الاوطار:3/142
[2] البقرۃ: 43
[3] النسا: 102
[4] مسند احمد: رقم 22053
[5] مسند احمد: رقم 15712
[6] مسند احمد: رقم 15571
[7] مسند احمد: رقم 7903
[8] مسند احمد: رقم 8782
[9] مسند احمد: رقم 2623
[10] مسند احمد: رقم 7185</o: p>
[11] مسند احمد: رقم 24725
[12] مسند احمد: رقم 21587،سنن ابو داؤد: رقم 554
[13] جامع الترمذی: رقم 219
[14] مسند احمد: رقم 27077
[15] مسند احمد: رقم 27630
[16] مسند احمد: رقم 5468،
[17] مسند احمد: رقم 25109، صحیح البخاری: رقم 869، صحیح مسلم: رقم 445، سنن ابوداؤد: رقم 569
- Get link
- X
- Other Apps
Categories of Topics
Categories of Topics
- Anthropomorphism
- Aqidah
- Arabian Peninsula
- Arabic Language
- Arabs
- Archaeology
- Artificial Intelligence
- Asia
- Astronomy
- Atheism
- Australia
- Bangladesh
- Barzakh
- Big Bang Theory
- Biography
- Biology
- Black Hole
- Budhism
- cardiac health
- Catholic Church
- Charity
- Chemistry
- China
- Christianity
- Civil Law
- Climate Change
- Continents
- Cosmology
- Criminal Law
- Crypto-Politics
- Cryptocurrency
- CSS
- CSS Essays
- CSS Exams
- Current Account Deficit
- Current Affairs
- Cyber
- Dajjal
- Daleel at-Talib
- Dan Gibson’s Theory
- Dark Energy
- Deepfake technology
- Deforestation
- Deism
- digital firewall
- Distinctive Aspects of Islam
- Divine Remembrance
- Dragons and Dinosaurs
- Earthquakes
- Eclipse
- Ecology
- Economy
- Education
- Egypt
- Eid-ul-Fitr
- Elon Musk
- Emotional Intelligence
- Energy
- Energy Crisis
- Environment
- Eschatology
- Esfahan
- Europe
- Evolution
- Evolution of Stars
- Family Law
- Fasting
- Feminism
- Fiqh
- Food Law
- Funerals
- Galaxy
- Gaza
- General Knowledge
- Genes
- Genetics
- Genital Worship
- Genocide Convention
- Geography
- Geology
- Geopolitics
- Global Affairs
- Global Crisis
- Global Warming
- Globalization
- Golden Bird
- Gravity
- Hadith
- Hajj
- Hajj Rituals
- Halal and Haram
- Halal Food
- Hanafi
- Hanbali
- Hanbali Aqidah
- Hanbali Madhab
- Hashimi Fiqh
- Hayy ibn Yaqzan
- health
- Heer Ranjha
- Highest Mountains
- Hijab
- Hindu Mythology
- History
- Holography
- Holy Scriptures
- Homosexuality
- Human
- Human Rights
- Ibn Sina’
- Ibn Taymiyyah
- Imam Ahmad bin Hanbal R.A
- Imam Al-Mahdi
- Imam Ali
- Impact on Society
- India
- Indonesia
- International Affairs
- International Law
- International Relations
- Iran
- Iran's Economy
- Islam
- Islamic Beliefs
- Islamic Civilization
- Islamic eschatology
- Islamic Festivals
- Islamic Golden Age
- Islamic History
- Islamic Laws
- islamic medicine
- Islamic Rituals
- Islamic Social System
- Islamic values
- Islamic worship
- Islamophobia
- Jesus
- Jewish eschatology
- Kabbalah
- Karbala
- Kings of Egypt
- Languages
- Largest Deserts
- Largest Lakes
- Leadership Skills
- LGBT Pride
- Lithium
- litrature
- Longest Rivers
- Lunar Cataclysm
- Makkah
- Maliki
- Mathematical Cartography
- Mathematics
- Microplastic
- Milky Way
- Modern World
- Music
- Muslim Cosmology
- Muslim History
- Muslim Parenting
- Muslim Ummah
- Mysterious sagas
- Neuralink
- Neurochemistry
- Neurology
- Neuroscience
- North America
- Oceans
- Organic Evolution
- PAF
- Pakistan
- Pakistan Affairs
- Pakistan’s Constitution
- Palestine
- Pedagogy
- Petroleum Warehouses
- Philosophy
- Phsycology
- Physics
- Political Science
- Politics
- Populism
- Pornography
- Poverty
- Pragmatic Theory of Truth
- Prophet Adam
- Prophet Ibrahim
- Prophet Muhammad (PBUH)
- Prophet Yousuf (AS)
- Prophethood
- Psychology
- Public Administration
- Punjab Government
- Quantum Computing
- Quantum Physics
- Qur'an
- Quran
- Rape
- Red Heifer
- Robointelligence
- Salah
- Saudi Arabia
- Sawm
- Science
- Seerah
- Seismology
- Self-Purification
- Shafi'ee
- Shariah
- Shaytan
- slamic morality
- Slavery
- Smoking
- Social Media
- Solar Eclipse
- Solar System
- South America
- Space
- Space Solar
- Spiritual Impact of Hajj
- Spiritual Impacts
- Sunnah
- SWOT Analysis
- Tafsir
- Taghut
- Tawhid
- Tazkiyah
- Technology
- Technonlogy
- Terrorism
- testing
- The Earth
- The Gays of Gomorrah
- The Hebrew Hajirah
- The James Webb Space Telescope
- The Messiah
- The solar cycle
- The Structure of Ka’abah
- The Sun
- The Universe
- Time Travelling
- Trading
- Transparency International (TI)
- Travelling
- Truth
- Tsunami
- Turkestan
- Turkey
- U.S.-Saudi petrodollar pact
- Umrah
- Unemployment
- United Nations Organization
- Universal Hijri Calendar
- Urdu
- Volcanic erruption
- Wahhabism
- War
- Waris Shah
- Waterfalls
- Weather Forecasting
- West
- Wildlife
- Wisdom
- Ya’juj and Ma’juj
- Zakat
- Zakat al-Fitr
- Zamzam Well
- Zionism
