Featured Post

The Qur’anic Chronology of Creation

Image
Exploring the Qur’anic Chronology of Creation reveals a profound perspective on how our universe transformed from a single point into the complex world we live in today. While modern science focuses on the "how," the Qur’an describes creation in meaningful stages that highlight the purpose behind the heavens and the earth. This layered journey moves from the initial act of creation to the detailed shaping of the stars, planets, and life, finally culminating in the appearance of human beings. In this article, we break down these stages to show how the Qur’an presents a beautifully coherent and purposeful vision of the universe. 1. Chronology of Creation Allah Almighty says in Surah Fussilat: 9.  قُلْ أَئِنَّكُمْ لَتَكْفُرُونَ بِالَّذِي خَلَقَ الْأَرْضَ فِي يَوْمَيْنِ وَتَجْعَلُونَ لَهُۥ أَندَادًا ۚ ذَٰلِكَ رَبُّ الْعَالَمِينَ 10.  وَجَعَلَ فِيهَا رَوَاسِيَ مِنْ فَوْقِهَا وَبَارَكَ فِيهَا وَقَدَّرَ فِيهَا أَقْوَاتَهَا فِي أَرْبَعَةِ أَيَّامٍ سَوَىٰ لِلسَّائِلِينَ 11.  ثُمَ...

دین سے کیا مراد ہے؟

دین
دین سے کیا مراد ھے؟
عرب محاورے میں دین سے مراد زندگی گزارنے کا طریقہ ھے، تاہم اسلامی اصطلاح میں دین سے مراد وہ تمام تعلیمات ہیں جو سیدنا محمّد عربی علیہ الصلوٰۃ والسلام لے کر آئے ہیں۔ چونکہ یہ تعلیمات زندگی میں پیش آنے والے سبھی مسائل کا حل بتاتی ہیں اس لیے انہیں دین کہاجاتا ھے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات قرآن حکیم اور سنتِ رسول کی صورت میں محفوظ ہیں۔ دین اسلام اللہ تعالیٰ کا منتخب کیا ہوا پسندیدہ دین ھے ۔ ارشادِ باری تعالیٰ ھے:
اِنَّ الدَّیۡنَ عِنۡدَ اللّہِ الاِسۡلَامِ۔ 
 آل عمران ۱۹
"بے شک اللہ کا پسندیدہ دین اسلام ہی ھے۔”
دین اسلام کو اللہ نے دین اللہ (اللہ کا دین) قرار دیا ھے، ارشاد فرمایا:
اَفَغَیۡرَ دِیۡنِ اللّٰہِ یَبۡغُوۡنَ ۔
  آل عمران ۸۳
"کیا یہ اللہ کے دین کے سوا کوئی اور دین چاہتے ہیں؟”
اہلِ اسلام کو یہ اجازت نہیں کہ وہ اسلام کے سوا کسی اور دین کی اتباع کریں۔ ارشاد باری تعالیٰ ھے:
 وَ مَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَالْاِسْلَامِ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلُ مِنْہُ    
    آل عمران ۸۵
اور جو شخص اسلام کے سوا کسی اور دین کی (اتباع) کی خواہش کرے گا وہ اس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔
دین اسلام ایک کامل ضابطۂ حیات ھے جس میں زندگی کے ہر شعبے کے بارے میں معقول ہدایات موجود ہیں۔ تاہم آسانی کی غرض سے کہا جاسکتا ھے کہ دین اسلام کے پانچ اجزا ہیں:
۱۔ عقائد
۲۔ عبادات
۳۔ قوانین
۴۔ اخلاق
۵۔ آداب
 سچا مؤمن ومسلم وہی ھے جس کے عقائد درست ہوں، فرض عبادات بجا لاتا ہو، اسلامی قوانین کی پابندی کرتا ہو، وہ اعلیٰ اور پسندیدہ اخلاق کا مالک ہواور ہر معاملے میں آداب کا لحاظ رکھتا ہو۔  اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں سچا مؤمن بننے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔

Categories of Topics

Show more

Popular posts from this blog

Canal Conflict Boosts Water Crisis

Basics of the Muslim Cosmology

The Qur’anic Chronology of Creation

Al-Jazirah: The First Human Settlement

Seven Continents

Robots Redefined: The Evolution Toward Generalized Cognitive Abilities

How to Buy a Robot?

Developing Leadership Skills in University Students