Featured Post

The Qur’anic Chronology of Creation

Image
Exploring the Qur’anic Chronology of Creation reveals a profound perspective on how our universe transformed from a single point into the complex world we live in today. While modern science focuses on the "how," the Qur’an describes creation in meaningful stages that highlight the purpose behind the heavens and the earth. This layered journey moves from the initial act of creation to the detailed shaping of the stars, planets, and life, finally culminating in the appearance of human beings. In this article, we break down these stages to show how the Qur’an presents a beautifully coherent and purposeful vision of the universe. 1. Chronology of Creation Allah Almighty says in Surah Fussilat: 9.  قُلْ أَئِنَّكُمْ لَتَكْفُرُونَ بِالَّذِي خَلَقَ الْأَرْضَ فِي يَوْمَيْنِ وَتَجْعَلُونَ لَهُۥ أَندَادًا ۚ ذَٰلِكَ رَبُّ الْعَالَمِينَ 10.  وَجَعَلَ فِيهَا رَوَاسِيَ مِنْ فَوْقِهَا وَبَارَكَ فِيهَا وَقَدَّرَ فِيهَا أَقْوَاتَهَا فِي أَرْبَعَةِ أَيَّامٍ سَوَىٰ لِلسَّائِلِينَ 11.  ثُمَ...

تعارف سورۃ الفاتحہ

سورۃ الفاتحہ

سورۃ الفاتحہ

تعارف

سورۃ الفاتحہ مکی سورہ ہے، جو نزولِ قرآن کے بالکل آغاز میں نازل ہوئی۔ اسباب النزول کےمؤلف علامہ واحدی ؒ   کی روایت کے مطابق قوی احتمال یہ ہے کہ پہلی سورہ جو یک بارگی مکمل نازل ہوئی وہ سورۃ الفاتحہ ہے۔ترتیبِ مصحف کے اعتبار سے یہ قرآن کی پہلی سورہ ہے ۔لہٰذا اس سورہ کو قرآن کے دیباچے کی حیثیت حاصل ہے۔ الفاتحہ کا لغوی مطلب ہے کھولنے والی۔ چونکہ اسی سورہ سے مصحف ِقرآن اور قرآت ِ قرآن کی ابتدا ہوتی ہے،  اسی لیے اسے الفاتحہ کہا گیا ہے۔ قرآن و سنت میں اس سورہ کے بعض دیگر نام بھی مذکور ہیں جیسے اُمُّ الکتاب، اُمُّ ا لقرآن، السبع المثانی، الحمد وغیرہ

قرآن چونکہ کتابِ توحید ہے اس لیے اس کے دیباچہ میں ہی توحید کی تینوں اقسام (توحید ربوبیت، توحید عبودیت، توحید وصفیت) کا تعارف کرادیا گیا ہے۔ چونکہ نماز توحید الہی کے اعلان و اظہار کا نام ہے اس لیے یہی وہ سورہ ہے جو اہلِ اسلام ہر نماز کی ہر رکعت میں پڑھتے ہیں۔ اس سورہ کی آیات کا اندازِ بیان دعا جیسا رکھا گیا ہے اس لیے رسول اکرم ﷺ نے اسے پنج وقتہ عبادت کا جزوِ لازم بنا دیا ہے۔ جمہور علمائے امت کا اتفاق ہے کہ سورۃ الفاتحہ کی قرآت کے بغیر نماز نہیں ہوتی، امام مالک، امام شافعی، امام احمد بن حنبل، امام سفیان الثوری رحمہم اللہ کا مؤقف یہی ھے۔ البتہ امام ابو حنیفہ ؒ کا مؤقف یہ ہے کہ سورۃ الفاتحہ کی قرآت نماز میں فرض نہیں ہے بلکہ واجب ہے۔[1]



۔ موفق الدین ابن قدامہ الحنبلی ؒ، المغنی : ج ۲، ص ۱۴۶، دار عالم الکتب، ریاض[1]

Categories of Topics

Show more

Popular posts from this blog

The Qur’anic Chronology of Creation

Barzakh: A Parallel Universe Beyond the Physical Realm

International Relations – CSS Student Notes

Basics of the Muslim Cosmology

Primordial Light: The Beginning of Time

The Abraham Accords and Genocide in Gaza

Miracle in the Surah Ikhlas

Etymology of “America”