Featured Post

The Qur’anic Chronology of Creation

Image
Exploring the Qur’anic Chronology of Creation reveals a profound perspective on how our universe transformed from a single point into the complex world we live in today. While modern science focuses on the "how," the Qur’an describes creation in meaningful stages that highlight the purpose behind the heavens and the earth. This layered journey moves from the initial act of creation to the detailed shaping of the stars, planets, and life, finally culminating in the appearance of human beings. In this article, we break down these stages to show how the Qur’an presents a beautifully coherent and purposeful vision of the universe. 1. Chronology of Creation Allah Almighty says in Surah Fussilat: 9.  قُلْ أَئِنَّكُمْ لَتَكْفُرُونَ بِالَّذِي خَلَقَ الْأَرْضَ فِي يَوْمَيْنِ وَتَجْعَلُونَ لَهُۥ أَندَادًا ۚ ذَٰلِكَ رَبُّ الْعَالَمِينَ 10.  وَجَعَلَ فِيهَا رَوَاسِيَ مِنْ فَوْقِهَا وَبَارَكَ فِيهَا وَقَدَّرَ فِيهَا أَقْوَاتَهَا فِي أَرْبَعَةِ أَيَّامٍ سَوَىٰ لِلسَّائِلِينَ 11.  ثُمَ...

فرعون، ہامان اور قارون

فرعون، ہامان اور قارون

فرعون، ہامان اور قارون

از قلم ساجد محمود انصاری

قرآن حکیم کتاب ہدایت ہے جس میں بیان کیے گئے قصے ازروئے تفنن ذکر نہیں کیے گئے بلکہ ان کا مقصد عبرت و موعظت ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ قرآن حکیم میں سب سے زیادہ جس نبی کا تذکرہ کیا گیا ہے وہ ہیں سیدنا موسیٰ علیہ السلام۔ بنی اسرائیل کے اس آخری صاحبِ شریعت رسول کا قرآن میں بار بار تذکرہ کیوں کیا گیا ہے؟ اس میں ایک حکمت یہ معلوم ہوتی ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ تباہی جس نظام کی وجہ سے وارد ہوتی ہے وہ فرعونی نظام ہے۔قرآن میں فرعونی  نظام کے تین ستون بیان کیے گئے ہیں۔ یعنی فرعون بطور ایک جابروظلم حکمران، ہامان اس جابروظالم حکمران کو قائم رکھنے کے لیے مذہبی سہارا اور قارون اس نظام کا سب سے بڑا بینیفشری۔

فرعون نے اپنے اقتدار کو لازوال بنانے کے لیے اسے مذہبی رنگ دے رکھا تھا جو درحقیقت شرک اکبر کی بدترین مثال تھا۔ہامان بطور مذہبی پیشوا فرعون کے جبرو ظلم کو مذہب کا رنگ دینے والا سب سے مؤثر کردار تھا۔ وہ اس مشرکانہ نظام کی بقا کے لیے عوام الناس کو ڈھکوسلوں کے ذریعے مطمئن کرتا تھا تاکہ کبھی بھی عوام میں بغاوت کے جراثیم پیدا نہ ہوں۔فرعونی نظام نری ڈکٹیٹرشپ نہیں تھی بلکہ یہ تھیوکریسی کی بدترین شکل تھی۔

غور کیجیے کہ قارون کا وہ خزانہ جو اونٹوں پر لادا جاتا تھا اس نے کیسے جمع کیا ہوگا؟ لا محالہ اس نے مہاجنی نظام کے ذریعے ہی یہ خزانہ اکٹھا کیا تھا جسے عصرِ حاضر میں کیپیٹل ازم کہا جاتا ہے۔فرعون نے قارون کو عوام کو لوٹنے کی اجازت اس لیے دے رکھی تھی کہ وہ اس کے جابرانہ نظام کوبھاری  ٹیکس کی شکل میں سپورٹ کرتا تھا۔یوں فرعونی نظام عرصہ دراز تک قائم و دائم رہا جسے سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے پاش پاش کیا۔

قرآن میں فرعونی نظام کے بیان میں تکرار اسی لیے پائی جاتی ہے کہ کہیں امت مسلمہ اس فرعونی نظام کو اختیار کرکے تباہی کے راستے پر گامزن نہ ہوجائے۔ امت کے ذہن میں اس نظام کے نقائص اور خرابیاں واضح کرنے اور انہیں خوب ذہن نشین کرانے کے لیے یہ تکرار کی گئی ہے۔ اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے وطن میں فرعونی نظام یا اس کے اثرات داخل نہ ہونے دیں۔ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔ آمین

 

 

Categories of Topics

Show more

Popular posts from this blog

Canal Conflict Boosts Water Crisis

The Qur’anic Chronology of Creation

Basics of the Muslim Cosmology

Al-Jazirah: The First Human Settlement

Seven Continents

Robots Redefined: The Evolution Toward Generalized Cognitive Abilities

How to Buy a Robot?

Developing Leadership Skills in University Students