Featured Post
آل علی علیہم السلام اور بنو امیہ کے درمیان رشتہ داریوں کی حقیقت
- Get link
- X
- Other Apps
آل علی علیہم السلام اور بنو امیہ کے درمیان رشتہ داریوں کی حقیقت
از قلم ساجد محمود انصاری
یزیدی گروہ اپنے روحانی باپ یزید کو بے قصور ثابت کرنے کے لیے بے سروپا دعوے کرتا ہے جن میں سے ایک دعویٰ یہ بھی ہے کہ سیدہ زینب بنت علی علیہا السلام نے واقعہ کربلا کے بعد اپنی بیٹی ام محمد ؒ کا نکاح یزید ملعون سے کیا تھا۔ باور کرلیجیے کہ یہ ایسا جھوٹ ہے جس کی کوئی بنیاد نہیں۔
سیدہ زینب بنت علی ابن ابی طالب علیہا السلام سیدنا عبداللہ بن جعفر بن ابی طالب علیہما السلام کے نکاح میں تھیں۔کتاب نسبِ قریش (مصعب بن عبداللہ الزبیری)کے مطابق سیدہ زینب بنت علی علیہما السلام کی اولاد میں جعفر اکبر، عون اکبر،علی اور ام کلثوم علیہم السلام شامل ہیں، تاہم طبقات ابن سعد میں عباس اور محمد کا ذکر بھی اولادِ زینب میں کیا گیا ہے، جوکہ ایک مغالطہ ہے کیونکہ محمد اکبر اور محمد اصغر دونوں بنتِ خفصہؒ کے بطن سے تھے۔(کتاب نسبِ قریش)
کتاب نسبِ قریش اور تاریخِ دمشق ابن عساکر کے مطابق ام محمد لیلیٰ بنت مسعود کے بطن سے پیدا ہوئی تھیں نہ کہ سیدہ زینب بنتِ علی علیہا السلام کے بطن سے۔
امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن جعفر علیہما السلام کی بیٹی ام کلثومؒ کا رشتہ اپنے بیٹے یزید ملعون کے لیے مانگا تو سیدنا عبداللہ بن جعفر نے معاملہ امام حسین بن علی علیہما السلام کے سپرد کردیا۔ امام حسین علیہ السلام نے ام کلثوم ؒ کا نکاح یزید ملعون سے کرنے سے انکار کردیا کیوں کہ وہ یزید کو اچھا نہیں جانتے تھے۔
تاہم سیدنا عبداللہ بن جعفر علیہما السلام نے امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی ناراضگی سے بچنے کے لیے اپنی دوسری بیوی کی بیٹی ام محمد کا نکاح یزید سے کردیا۔ صاف ظاہر ہے کہ یہ معاملہ سانحۂ کربلا سے بہت پہلے کا ہے۔مگر یزیدی گروہ اس نکاح کو ہوّا بنا کر پیش کرتا ہے اوردجل و فریب سے یہ باور کرانے کی کوشش کرتا ہے کہ سیدہ زینب علیہما السلام نے سانحۂ کربلا پیش آنے کے بعد اپنی بیٹی ام محمد کا نکاح یزید سے کرکے اسے قتلِ اہلِ بیت علیہم السلام سے بری الذمہ قرار دے دیا تھا۔ حال آن کہ یزید ہی سانحۂ کربلا کا اصل ذمہ دار ہے، اسی نے سرجون بن منصور رومی نصرانی کے کہنے پر عبیداللہ بن زیاد کو کوفہ کا گورنر بنایا تاکہ وہ ہر صورت میں امام حسین علیہ السلام کا راستہ روکے۔
حجاج بن یوسف جب مکہ و مدینہ کا گورنر بنا تو اس ملعون نے یزید سے ام کلثوم ؒ کے یزید سے نکاح پرامام حسین علیہ السلام کے انکار کا بدلہ یوں لیا کہ اس نے زبردستی ام کلثوم ؒ سے نکاح کرلیا(کتاب نسبِ قریش)۔ کیا ام کلثوم ؒسے یوں زبردستی نکاح کرنے سے حجاج ابن یوسف کے سارے گناہ دھل گئے؟ کیا اس کے ظلم و جور کی داستانیں کتابوں سے محو ہوگئیں؟ نہیں ہرگز نہیں۔
جس طرح ام کلثوم بنت عبداللہ بن جعفر ؒ سے نکاح سے حجاج بن یوسف پاک پوتر نہیں ہوجاتا اسی طرح یزید بھی ام محمد بنت عبداللہ بن جعفر سے نکاح کرکے معصوم عن الخطا نہیں بن گیا، جمہور اہلِ سنت کے نزدیک وہ سانحۂ کربلا کا اصل ذمہ دار ہے اور امت کی لعنت کا مستحق ہے۔
لہٰذا آل ِ علی علیہم السلام کی بنو امیہ سے کوئی رشتہ داریاں نہیں تھیں، یہ محض افسانوں اور من گھڑت قصے کہانیوں کی باتیں ہیں جن کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔حقیقت یہی ہے کہ جنگِ صفین کے بعد آل علی علیہم السلام بنو امیہ کے کرتوتوں کی وجہ سے ان سےمتنفر ہوگئی تھی، جن میں سب سے گھناؤناطرزِ عمل امام علی علیہ السلام کو برسرِ منبر گالیاں دینا تھا۔بھلا آلِ علی علیہم السلام اس گھٹیا طرزِ عمل کو کیسے برداشت کرسکتی تھی؟
بے شک امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اس فعلِ شنیع پر راضی نہ تھے مگر وہ نامعلوم اسباب کی بنا پر بنو امیہ کو اس جرمِ عظیم سے باز رکھنے میں ناکام رہے۔
- Get link
- X
- Other Apps
Categories of Topics
Categories of Topics
- Anthropomorphism
- Aqidah
- Arabian Peninsula
- Arabic Language
- Arabs
- Archaeology
- Artificial Intelligence
- Asia
- Astronomy
- Atheism
- Australia
- Bangladesh
- Barzakh
- Big Bang Theory
- Biography
- Biology
- Black Hole
- Budhism
- cardiac health
- Catholic Church
- Charity
- Chemistry
- China
- Christianity
- Civil Law
- Climate Change
- Continents
- Cosmology
- Criminal Law
- Crypto-Politics
- Cryptocurrency
- CSS
- CSS Essays
- CSS Exams
- Current Account Deficit
- Current Affairs
- Cyber
- Dajjal
- Daleel at-Talib
- Dan Gibson’s Theory
- Dark Energy
- Deepfake technology
- Deforestation
- Deism
- digital firewall
- Distinctive Aspects of Islam
- Divine Remembrance
- Dragons and Dinosaurs
- Earthquakes
- Eclipse
- Ecology
- Economy
- Education
- Egypt
- Eid-ul-Fitr
- Elon Musk
- Emotional Intelligence
- Energy
- Energy Crisis
- Environment
- Eschatology
- Esfahan
- Europe
- Evolution
- Evolution of Stars
- Family Law
- Fasting
- Feminism
- Fiqh
- Food Law
- Funerals
- Galaxy
- Gaza
- General Knowledge
- Genes
- Genetics
- Genital Worship
- Genocide Convention
- Geography
- Geology
- Geopolitics
- Global Affairs
- Global Crisis
- Global Warming
- Globalization
- Golden Bird
- Gravity
- Hadith
- Hajj
- Hajj Rituals
- Halal and Haram
- Halal Food
- Hanafi
- Hanbali
- Hanbali Aqidah
- Hanbali Madhab
- Hashimi Fiqh
- Hayy ibn Yaqzan
- health
- Heer Ranjha
- Highest Mountains
- Hijab
- Hindu Mythology
- History
- Holography
- Holy Scriptures
- Homosexuality
- Human
- Human Rights
- Ibn Sina’
- Ibn Taymiyyah
- Imam Ahmad bin Hanbal R.A
- Imam Al-Mahdi
- Imam Ali
- Impact on Society
- India
- Indonesia
- International Affairs
- International Law
- International Relations
- Iran
- Iran's Economy
- Islam
- Islamic Beliefs
- Islamic Civilization
- Islamic eschatology
- Islamic Festivals
- Islamic Golden Age
- Islamic History
- Islamic Laws
- islamic medicine
- Islamic Rituals
- Islamic Social System
- Islamic values
- Islamic worship
- Islamophobia
- Jesus
- Jewish eschatology
- Kabbalah
- Karbala
- Kings of Egypt
- Languages
- Largest Deserts
- Largest Lakes
- Leadership Skills
- LGBT Pride
- Lithium
- litrature
- Longest Rivers
- Lunar Cataclysm
- Makkah
- Maliki
- Mathematical Cartography
- Mathematics
- Microplastic
- Milky Way
- Modern World
- Music
- Muslim Cosmology
- Muslim History
- Muslim Parenting
- Muslim Ummah
- Mysterious sagas
- Neuralink
- Neurochemistry
- Neurology
- Neuroscience
- North America
- Oceans
- Organic Evolution
- PAF
- Pakistan
- Pakistan Affairs
- Pakistan’s Constitution
- Palestine
- Pedagogy
- Petroleum Warehouses
- Philosophy
- Phsycology
- Physics
- Political Science
- Politics
- Populism
- Pornography
- Poverty
- Pragmatic Theory of Truth
- Prophet Adam
- Prophet Ibrahim
- Prophet Muhammad (PBUH)
- Prophet Yousuf (AS)
- Prophethood
- Psychology
- Public Administration
- Punjab Government
- Quantum Computing
- Quantum Physics
- Qur'an
- Quran
- Rape
- Red Heifer
- Robointelligence
- Salah
- Saudi Arabia
- Sawm
- Science
- Seerah
- Seismology
- Self-Purification
- Shafi'ee
- Shariah
- Shaytan
- slamic morality
- Slavery
- Smoking
- Social Media
- Solar Eclipse
- Solar System
- South America
- Space
- Space Solar
- Spiritual Impact of Hajj
- Spiritual Impacts
- Sunnah
- SWOT Analysis
- Tafsir
- Taghut
- Tawhid
- Tazkiyah
- Technology
- Technonlogy
- Terrorism
- testing
- The Earth
- The Gays of Gomorrah
- The Hebrew Hajirah
- The James Webb Space Telescope
- The Messiah
- The solar cycle
- The Structure of Ka’abah
- The Sun
- The Universe
- Time Travelling
- Trading
- Transparency International (TI)
- Travelling
- Truth
- Tsunami
- Turkestan
- Turkey
- U.S.-Saudi petrodollar pact
- Umrah
- Unemployment
- United Nations Organization
- Universal Hijri Calendar
- Urdu
- Volcanic erruption
- Wahhabism
- War
- Waris Shah
- Waterfalls
- Weather Forecasting
- West
- Wildlife
- Wisdom
- Ya’juj and Ma’juj
- Zakat
- Zakat al-Fitr
- Zamzam Well
- Zionism