Featured Post
امام مہدی سلام اللہ علیہ کی پہچان
- Get link
- X
- Other Apps
امام مہدی سلام اللہ علیہ کی پہچان
رسول اکرم ﷺ نے آخری زمانہ میں قیامت کے قریب ایک ہاشمی عادل بادشاہ کی حکومت کی پیشگوئی فرمائی ہے جو متعدد احادیث میں بیان ہوئی ہے۔جیسا کہ درج ذیل احادیث مبارکہ:
سیدنا علی ابن ابی طالب علیہ السلام سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خواہ قیامت میں ایک دن ہی کیوں نہ باقی رہ جائے ، اللہ تعالیٰ میرے اہل بیت میں سے ایک شخص کو مبعوث فرمائیں گے جو زمین کو عدل و انصاف سے بھردے گا جیسے پہلے ظلم سے بھری ہوگی۔
مسند امام احمد، رقم 773
سیدہ ام سلمہ علیہا السلام سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: مہدی میرے اہلِ بیت سے سیدہ فاطمہ علیہا السلام کی اولاد میں سے ہوں گے ۔
سنن ابوداؤد: رقم 4284
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب میری امت کے لوگوں میں اختلاف زوروں پر ہوگا اور زلزلے آرہے ہوں گے، میں تمہیں مہدی کی بشارت دیتا ہوں جو زمین کو عدل و انصاف سے اس طرح بھر دے گا، جیسے اس سے پہلے یہ ظلم و جور سے بھری ہوئی ہو گی، آسمان والے اور زمین والے سب ہی اس سے خوش ہوں گے، وہ لوگوں کے درمیان مساوات کے ساتھ مال و دولت تقسیم کرے گا اور اللہ تعالیٰ امت ِ محمد ﷺ کے دلوں کو غنا سے بھر دے گا، اس کا عدل و انصاف ہر ایک کو پہنچے گا، وہ ایک منادی کرنے والے کو حکم دے گا، پھر وہ یہ اعلان کرے گا کہ کس کو مال کی ضرورت ہے۔ یہ اعلان سن کر صرف ایک آدمی اٹھے گا، مہدی اس سے کہے گا: جا اورخزانچی سے کہو کہ مہدی تمہیں حکم دیتا ہے کہ تم مجھے مال و دولت دو، وہ خزانچی اس سے کہے گا کہ تم جس قدر لینا چاہتے ہو اٹھالو، جب وہ اپنی جھولی میں بہت سا مال لے کر اسے باندھے گا تو خودہی نادم ہو کر کہے گا: امت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں میں ہی زیادہ بے صبرا نکلا، جو چیز ان سب کو پہنچ گئی، کیا وہ مجھ سے ہی عاجز آ گئی ہے، سو وہ اس مال کو واپس کرے گا، لیکن مہدی اس سے قبول نہیں کرے گا اور اسے کہا جائے گا: ہم جو چیز دے دیں وہ واپس نہیں لیتے۔ سات یا آٹھ یا نو سال اسی طرح خوش حالی کا دور دورہ رہے گا، اس کے بعد زندہ رہنے میں کوئی خیر نہیں ہوگی۔
مسند احمد: رقم 11346
سیدہ ام سلمہ علیہ السلام سے مروی ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا کہ ایک حکمران کی وفات کے وقت لوگوں میں اختلاف واقع ہوگا۔اہل مدینہ میں سے ایک شخص اقتدار کی ذمہ داری سے بچنے کے لیے مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ چلا جائے گا۔تاہم اہلِ مکہ اسے ڈھونڈ نکالیں گےجبکہ وہ شخص اس سے بچنے کی کوشش کرے گا پھر اہلِ مکہ مقام ابراہیم اور حجر اسود والے کونے کے درمیان اس شخص کے ہاتھ پر بیعت کریں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ شخص لوگوں میں مساوی مال تقسیم کرے گا اور نبی ﷺ کی سنت کے مطابق حکومت کے امور سرانجام دے گا اور زمین پر اسلام کا اصل نظام قائم کرے گا۔اس کی حکومت سات سال قائم رہے گی پھر وہ وفات پاجائے گا اور لوگ اس کا نماز جنازہ ادا کریں گے۔
سنن ابوداؤد: رقم4286
امام مہدی سلام اللہ علیہ کے بارے میں رسول اکرم ﷺ کی پیش گوئی کو بنیاد بنا کر ماضی میں سینکڑوں لوگ ایسے گزرے ہیں جنہوں نے امام مہدی ہونے
کا دعویٰ کیا۔ آج بھی یہ سلسلہ امت مسلمہ میں جاری ہے اور مختلف قماش کے لوگ امام مہدی ہونے کے مدعی ہیں۔ مگر جو بھی شخص رسول اکرم ﷺ کے فرامین پر غور کرے گا اس کے لیے امام مہدی کو پہچاننا ذرا بھی مشکل نہ ہوگا۔ مذکورہ بالا احادیث سےامام مہدی کے بارے میں درج ذیل نکات واضح ہوکر سامنے آتے ہیں:
1۔ امام مہدی نبی ﷺ کے اہلِ بیت خاص یعنی امام علی علیہ السلام کی فاطمی اولاد میں سے ہوں گے۔
2۔ امام مہدی مدینہ منورہ کے باشندوں میں سے ہوں گے۔کسی عجمی ملک سے ہجرت کرکے نہیں آئیں گے۔
3۔امام مہدی کی حکومت امت مسلمہ بالخصوص جزیرۃ العرب پر قائم ہوگی۔
4۔امام مہدی کی حکومت کم ا زکم سات سال اور زیادہ سے زیادہ دس سال قائم رہے گی۔
5۔ امام مہدی کی حکومت سے پہلے کثرت سے زلزلے آئیں گے۔
6۔امام مہدی کی عادلانہ حکومت میں مال کی تقسیم لوگوں میں مساوات کی بنیاد پر کی جائے گی۔گویا امیروغریب کا فرق مٹ جائے گا۔
امام مہدی کے بارے میں کسی بھی صحیح حدیث میں مذکور نہیں کہ وہ مافوق الفطرت امور سر انجام دیں گے ، نہ ہی ان کی تصدیق کے لیے ان کے اشاروں پر معجزات کا ظہور ہوگا اور نہ ہی وہ اپنی حکومت کا خود اعلان کریں گے بلکہ علمائے امت انہیں پہچان کو خود ان سے حکومت کی باگ ڈور سنبھالنے کی درخوست کریں گے جس پر وہ آسانی سے راضی نہیں ہوں گے۔
امام مہدی امام علی علیہ السلام کے علم و حکمت کا خزانہ اپنے قلب میں سمیٹے ہوئے ہوں گے اور قرآن و سنت کے مطابق اہلِ بیت علیہم السلام کے اصل مسلک کے مطابق زندگی گزاریں گے اور اسی اصل پر امت کی قیادت کریں گے۔امام مہدی اپنی پیدائش سے موت تک سنت پر عامل رہیں گے، وہ زندگی کے کسی بھی دور میں فاسق و فاجر نہیں ہوں گے جیسا کہ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ پہلے وہ فسق و فجور کی زندگی بسر کررہے ہوں گے پھر اللہ ان کی توبہ قبول کرکے ان کی اصلاح کردے گا ۔ ایک صحیح حدیث کی غلط تشریح پر مبنی یہ تصورقرآن حکیم کی آیتِ تطہیر کے منافی ہے۔لہٰذا کبھی کوئی فاسق و فاجر شخص امام مہدی نہیں بن سکتا۔جب آپ ان خطوط پر غور کریں گے تو مرزا غلام احمد قادیانی کذاب اور اسی قماش کے دوسرے لوگ جیسے حالیہ زمانے میں محمد قاسم کذاب وغیرہ امام مہدی نہیں ہوسکتے۔
خراسان سے امام مہدی کی سیاہ جھنڈوں کے سائے تلے سرزمین عرب آمد والی روایت انتہائی ضعیف ہے، اس کے راوی ابوقلابہ کے بارے میں امام ابن حجر عسقلانیؒ نے تقریب التہذیب میں لکھا ہے کہ اس میں ناصبیت کے جراثیم پائے جاتے ہیں۔ اس ناصبی کا سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے سماع بھی ثابت نہیں۔امام احمد بن حنبل ؒنے اس حدیث کو ضعیف قرار دیا ہے (کتاب العلل ، عبداللہ بن احمد، رقم 2443) مصنف ابن ابی شیبہ کی کالے جھنڈوں والی ایک روایت سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی طرف بھی منسوب ہے ، اس حدیث کو بھی امام احمد بن حنبل ؒنے ضعیف قرار دیا ہے۔(کتاب العلل ، عبداللہ بن احمد، رقم 5985) لہٰذا کالے جھنڈوں کے ذریعے عوام کو بےوقوف بنانے، ان کا ایمان سلب کرنےاور نوجوانوں کودھشت گرد بنانے کا سلسلہ اب بند ہوجانا چاہیے۔
- Get link
- X
- Other Apps
Categories of Topics
Categories of Topics
- Anthropomorphism
- Aqidah
- Arabian Peninsula
- Arabic Language
- Arabs
- Archaeology
- Artificial Intelligence
- Asia
- Astronomy
- Atheism
- Australia
- Bangladesh
- Barzakh
- Big Bang Theory
- Biography
- Biology
- Black Hole
- Budhism
- cardiac health
- Catholic Church
- Charity
- Chemistry
- China
- Christianity
- Civil Law
- Climate Change
- Continents
- Cosmology
- Criminal Law
- Crypto-Politics
- Cryptocurrency
- CSS
- CSS Essays
- CSS Exams
- Current Account Deficit
- Current Affairs
- Cyber
- Dajjal
- Daleel at-Talib
- Dan Gibson’s Theory
- Dark Energy
- Deepfake technology
- Deforestation
- Deism
- digital firewall
- Distinctive Aspects of Islam
- Divine Remembrance
- Dragons and Dinosaurs
- Earthquakes
- Eclipse
- Ecology
- Economy
- Education
- Egypt
- Eid-ul-Fitr
- Elon Musk
- Emotional Intelligence
- Energy
- Energy Crisis
- Environment
- Eschatology
- Esfahan
- Europe
- Evolution
- Evolution of Stars
- Family Law
- Fasting
- Feminism
- Fiqh
- Food Law
- Funerals
- Galaxy
- Gaza
- General Knowledge
- Genes
- Genetics
- Genital Worship
- Genocide Convention
- Geography
- Geology
- Geopolitics
- Global Affairs
- Global Crisis
- Global Warming
- Globalization
- Golden Bird
- Gravity
- Hadith
- Hajj
- Hajj Rituals
- Halal and Haram
- Halal Food
- Hanafi
- Hanbali
- Hanbali Aqidah
- Hanbali Madhab
- Hashimi Fiqh
- Hayy ibn Yaqzan
- health
- Heer Ranjha
- Highest Mountains
- Hijab
- Hindu Mythology
- History
- Holography
- Holy Scriptures
- Homosexuality
- Human
- Human Rights
- Ibn Sina’
- Ibn Taymiyyah
- Imam Ahmad bin Hanbal R.A
- Imam Al-Mahdi
- Imam Ali
- Impact on Society
- India
- Indonesia
- International Affairs
- International Law
- International Relations
- Iran
- Iran's Economy
- Islam
- Islamic Beliefs
- Islamic Civilization
- Islamic eschatology
- Islamic Festivals
- Islamic Golden Age
- Islamic History
- Islamic Laws
- islamic medicine
- Islamic Rituals
- Islamic Social System
- Islamic values
- Islamic worship
- Islamophobia
- Jesus
- Jewish eschatology
- Kabbalah
- Karbala
- Kings of Egypt
- Languages
- Largest Deserts
- Largest Lakes
- Leadership Skills
- LGBT Pride
- Lithium
- litrature
- Longest Rivers
- Lunar Cataclysm
- Makkah
- Maliki
- Mathematical Cartography
- Mathematics
- Microplastic
- Milky Way
- Modern World
- Music
- Muslim Cosmology
- Muslim History
- Muslim Parenting
- Muslim Ummah
- Mysterious sagas
- Neuralink
- Neurochemistry
- Neurology
- Neuroscience
- North America
- Oceans
- Organic Evolution
- PAF
- Pakistan
- Pakistan Affairs
- Pakistan’s Constitution
- Palestine
- Pedagogy
- Petroleum Warehouses
- Philosophy
- Phsycology
- Physics
- Political Science
- Politics
- Populism
- Pornography
- Poverty
- Pragmatic Theory of Truth
- Prophet Adam
- Prophet Ibrahim
- Prophet Muhammad (PBUH)
- Prophet Yousuf (AS)
- Prophethood
- Psychology
- Public Administration
- Punjab Government
- Quantum Computing
- Quantum Physics
- Qur'an
- Quran
- Rape
- Red Heifer
- Robointelligence
- Salah
- Saudi Arabia
- Sawm
- Science
- Seerah
- Seismology
- Self-Purification
- Shafi'ee
- Shariah
- Shaytan
- slamic morality
- Slavery
- Smoking
- Social Media
- Solar Eclipse
- Solar System
- South America
- Space
- Space Solar
- Spiritual Impact of Hajj
- Spiritual Impacts
- Sunnah
- SWOT Analysis
- Tafsir
- Taghut
- Tawhid
- Tazkiyah
- Technology
- Technonlogy
- Terrorism
- testing
- The Earth
- The Gays of Gomorrah
- The Hebrew Hajirah
- The James Webb Space Telescope
- The Messiah
- The solar cycle
- The Structure of Ka’abah
- The Sun
- The Universe
- Time Travelling
- Trading
- Transparency International (TI)
- Travelling
- Truth
- Tsunami
- Turkestan
- Turkey
- U.S.-Saudi petrodollar pact
- Umrah
- Unemployment
- United Nations Organization
- Universal Hijri Calendar
- Urdu
- Volcanic erruption
- Wahhabism
- War
- Waris Shah
- Waterfalls
- Weather Forecasting
- West
- Wildlife
- Wisdom
- Ya’juj and Ma’juj
- Zakat
- Zakat al-Fitr
- Zamzam Well
- Zionism